English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ورلڈ کپ کی میزبانی، قطر کا سابق سی آئی اے افسر کے ذریعے فیفا حکام کی جاسوسی کا انکشاف

قطر کی جانب سے 2022ورلڈ کپ کی میزبانی کے حصول کے لیے سابق سی آئی اے افسر کے ذریعے کئی برسوں تک فٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا کے اعلی حکام کی جاسوسی کرائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔امریکی خبر ایجنسی اے پی کی تحقیق کے مطابق یہ اس رجحان کا حصہ ہے جس میں امریکی انٹیلی جنس افسران کے سابق افسران انسانی حقوق کی پاسداری کے حوالے سے قابل اعتراض ریکارڈ رکھنے والی بیرونی حکومتوں کے لیے کام کرتے ہیں اور مذکورہ سی آئی اے افسر نے بھی اسی رجحان کے تحت قطر کے لیے خدمات انجام دیں۔فٹ بال ورلڈ کپ دنیا کا مقبول ترین کھیل کا ٹورنامنٹ ہے اور یہ دنیا کے امیر ترین ممالک میں سے ایک قطر کے لیے بھی ایک موقع ہے کہ وہ عالمی کھیلوں کا حصہ بنے۔اے پی کی تحقیقات سے پتہ چلا کہ قطر نے نجی کنٹریکٹر بننے والے سی آئی اے کے سابق افسر کیون چالکر کی خدمات حاصل کیں تاکہ وہ میزبانی کے حقوق کے حصول میں ان کی مدد کرسکیں۔ان کو یہ ذمے داری سونپی گئی تھی کہ وہ بولی لگانے والے حریفوں پر نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ فیفا کے ان اہم عہدیداروں کی جاسوسی بھی کریں جو 2010 میں ورلڈ کپ میزبان کا انتخاب کرنے والے تھے۔خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق وہ کئی برسوں تک قطر میں کام کرتے رہے تاکہ وہ قطر میں فٹ بال کے ناقدین پر نظر رکھ سکیں۔اے پی کی اس تحقیقات میں چالکر کے سابق ساتھیوں کے ساتھ انٹرویوز کے ساتھ ساتھ معاہدوں، رسیدوں، ای میلز اور کاروباری دستاویزات کے جائزے پر مبنی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے