امیر جماعت اسلامی سوات حمید الحق نے گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس کے قیمتوں میں مزید 150 فیصد اضافہ کرنا غریب عوام کے ساتھ ظلم کی انتہا ہے ، اس وقت پٹرول اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں،مہنگائی نے غریب عوام کے اوسان خطا کردیئے ہیں جبکہ وزیر اعظم عمران اپنی کابینہ سمیت مکمل طورپر ناکام ہوچکے ہیں جواپنی ناکامی کا بوجھ غریب عوام پرمہنگائی کی شکل میںڈال کر مزید مشکلات پیدا کررہے ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ غریب عوام مہنگائی کی دلدل میں پھنس چکے ہیں ، نا اہل وزیر اعظم اور ان کی کابینہ نے ملک کومکمل طورپر آئی ایم ایف کے حوالے کردیا ہے،معاشی ماہرین کی ٹیم کا دعویٰ کرنے والے عمران کے پاس کوئی معاشی ماہرین نہیں بلکہ سب لچے لفنگے جمع ہوچکے ہیں،انہوں نے کہاکہ اللہ پاک نے پاکستان کی بہترین تقدیر، روشن مستقبل او ر خوشحالی جماعت اسلامی کی ہاتھوں میں رکھی ہے،جماعت اسلامی کی باصلاحیت قیادت ہی اس ملک کو تاریکی سے نکال کر خوشحالی کی طرف گامزن کرسکتی ہے لہذا عوام ہمارا ساتھ دے کر ان نااہلوں سے چھٹکارے کی راہ ہموار کرے ۔

