English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیل کے شام پر فضائی حملے میں 2 شہری جاں بحق، 7زخمی

اسرائیل نے عالمی امن کو خطرے میں ڈالتے ہوئے ایک مرتبہ پھر شام پر فضائی حملہ کیا ہے جس میں 2 شہری جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے شام کے وسطی علاقے کو بمباری کا نشانہ بنایا، حملے میں 2 شہری جاں بحق جبکہ 6 فوجیوں سمیت 7 افراد زخمی ہوئے۔ شامی حکام کا کہنا ہے کہ ان کے میزائل ڈیفنس سسٹم نے متعدد اسرائیلی حملہ آور میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ اسرائیل خطے میں واقع مسلم ممالک شام اور فلسطین پر اکثروبیشتر حملے کر کے علاقائی امن کو خطرے میں ڈٓالنے کی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے