کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)طالبان نے افغانستان میں بھنگ کی پراسیسنگ مرکز بنانے کے لیے آسٹریلوی گروپ سے لاکھوں ڈالرز کا معاہدہ کرلیا ہے۔طالبان ترجمان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ حکومت نے آسٹریلوی کمپنی Cpharm کے ساتھ 450 ملین ڈالر
کے ایک معاہدے پر دستخط کردیے ہیں جس کی رْو سے مذکورہ کمپنی افغانستان میں بھنگ کی پراسیسنگ کرنے والا مرکز قائم کرے گی۔طالبان کے پریس ڈائریکٹر قاری سعید خوستی کا اس معاہدے کے بارے میں کہنا ہے کہ اس معاہدے پر دونوں فریقین کی جانب سے دستخط ہوچکے ہیں اور کچھ ہی دنوں میں اس پراجیکٹ پر کام کا آغاز ہو جائے گا۔افغان خبر ایجنسی کے مطابق افغانستان کے ڈپٹی وزیر برائے نارکوٹکس نے گزشتہ روز Cpharm کے نمائندوں کے سے ملاقات کی جنہوں نے اس منصوبے میں 450 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ تاہم Cpharm کی جانب سے ابھی تک اس معاہدے کے بارے میں ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔قاری سعید خوستی کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت بھنگ سے ادویات بنانے والی اس کمپنی کو افغانستان میں ہزاروں ایکٹر پر پھیلی پوست کی فصل تک رسائی دی جائے گی۔
