English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جرمنی میں نئی مخلوط حکومت کی تشکیل کا معاہدہ طے پا گیا

القمر

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی، گرین پارٹی اور فری ڈیموکریٹک پارٹی کے مابین نئی وفاقی مخلوط حکومت کے قیام سے متعلق معاہدہ طے پاگیا ۔ جرمنی میں گزشتہ کئی برسوں سے کسی بھی بڑی سیاسی جماعت کو قومی الیکشن میں واضح پارلیمانی اکثریت حاصل نہ ہونے کی وجہ سے بننے والے کئی وفاقی حکومتیں مخلوط حکومتیں تھیں۔ چانسلر انجیلا مرکل کی قیادت میں اب تک کام کرنے والی حکومت بھی ملک کی 2 بڑی سیاسی جماعتوں کرسچن ڈیموکریٹک یونین (سی ڈی یو) اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (ایس پی ڈی) پر مشتمل ایک مخلوط حکومت ہی ہے، جس میں قدامت پسندوں کی سی ڈی یو کی ہم خیال اور صوبے باویریا کی جماعت سی ایس یو بھی شامل ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق ملک میں نئی وفاقی حکومت دسمبر میں کرسمس کی چھٹیوں سے پہلے ہی قائم ہو جائے گی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے