English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

چٹاکانگ: پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 12 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین پہلا ٹیسٹ 26 نومبر بروز جمعہ سے چٹاکانگ کے ظہور احمد چوہدری کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، میچ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوگا۔

پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 12 کھلاڑیوں  کا اعلان کردیا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان 2 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

اعلان کردہ 12 رکنی ٹیم میں بابراعظم (کپتان) محمد رضوان، عبداللہ شفیق، عابد علی، امام الحق، اظہر علی، فواد عالم، فہیم اشرف، حسن علی، نعمان علی، ساجد خان اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے