English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چیئرمین پی سی بی جونیئر ورلڈکپ کی ٹیم سلیکشن سے ناخوش

 چیئرمین کرکٹ بورڈ رمیز راجہ جونیئر ورلڈکپ کیلئے ٹیم سلیکشن پر اعتراض کرتے ہوئے بڑا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ جونیئر ورلڈکپ کیلئے ٹیم سلیکشن سے غیر مطمئن نظر آرہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے سلیکشن کمیٹی کی جانب سے بھیجی گئی ٹیم پر دستخط کرنے سے انکار کردیا ہے۔رمیز راجہ نے جونیئر سلیکشن کمیٹی سمیت کوچز کو طلب کرلیا ہے معاملے پر رمیز راجہ(آج)جمعہ کو سلیکشن کمیٹی و کوچز سے اہم میٹنگ کرینگے۔یہ بھی اطلاعات ہیں کہ رمیز راجہ نے جونیئر سلیکشن کمیٹی کے بیس کھلاڑیوں کا ٹیلنٹ خود نیٹ پر دیکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کے لیے ڈومیسٹک میچ کھیلنے پر مراعات کی پالیسی تبدیل کردی ہے۔چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کرکٹرز کو پیسہ دینے کو ترجیح قرار دیا تھا، پی سی بی کا کہنا ہے کہ ہر سطح پر معاوضوں کی تفریق ختم کی گئی ہے۔واضح رہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں سنیارٹی کے لحاظ سے اب سلیب سسٹم کا نظام لاگو نہیں رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے