English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت آئی ایم ایف کے کہنے پر مہنگائی کر رہی ہے، شیری رحمان

القمر

اسلام آباد (آن لائن) پیپلز پارٹی کی نائب صدرسینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کے کہنے پر مہنگائی کر رہی ہے، نااہلوںکے پاس عوام کو ریلیف دینے کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا وزیراعظم نے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا تھا لیکن آج کل حکومت مہنگائی پیکیج بنانے میں مصروف ہے،حکومت بجلی پر سبسڈی ختم کرکے نرخوں میں اضافہ کرے گی، شیری رحمان نے کہا کہ قیمتوں میں اضافے کے علاوہ پیٹرول لیوی کی مد میں
610 ارب روپے کا اضافی بوجھ عوام پر ڈالا جائے گا، تباہی سرکار 3 برس میں گیس کی قیمتوں میں پہلے ہی 350 فیصد کا اضافہ کر چکی ہے، شیری رحمان نے کہا کہ اب آئی ایم ایف کے حکم پر گیس فی ایم ایم بی ٹی یونٹ پر 400 روپے کا مزید اضافہ کررہی،سردیوں میں لوگ گیس سے محروم ہیں،یہ ملک کو پتھر کے زمانے کی طرف لے کر جا رہے ہیں۔ یہ آئے روز غیر اعلانیہ منی بجٹ پیش کر رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے