English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک سودخور مالیاتی ادارے کے چنگل میں پھنس گیا ہے،عتیق میر

 کراچی:آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے کہاہے کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی سودی مالیاتی نظام کے دلدل میں دھنس رہی ہے، ملک مکمل طور پر سود خور مالیاتی اداروں کے چنگل میں پھنس گیا ہے۔

عتیق میر کا کہنا تھا کہ ملک کی معاشی آزادی سلب ہوگئی حکمران آئی ایم ایف کے غلام بن گئے ہیں، موجودہ حکمران عوام کو مہنگائی کے بوجھ سے نجات دلانے آئے تھے اب خود بوجھ بن گئے ہیں۔ایک جانب حکومت اور دوسری جانب مصنوعی مہنگائی کے بم گرانے والے طاقتور مافیاز نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے، حکومت اور اسکے ادارے ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے ہاتھوں مکمل طور پر بے بس ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کا زہر پورے معاشرے میں پھیل گیا ہے، کرپٹ طبقہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کو گھُن کی طرح کھارہا ہے، عوام اذیت ناک اور ہولناک مہنگائی کے ہاتھوں سخت مایوسی کا شکار ہیں۔

 انہوں نے علمائے کرام سے اپیل کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ ملک کو بدترین حالات اور سود کی نحوست سے نکالنے کیلئے قوم کی رہنمائی فرمائیں، اب ملکی معیشت دانوں اور سیاستدانوں سمیت تمام طبقات کی صلاحیتوں کی آزمائش کا وقت آگیا ہے،ملک کیلئے تمام تر اختلافات بھلاکر معیشت کی ڈوبتی کشتی کو بچانے کی تدبیر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے