ملک بھر کےاکثر شہروں میں سوئی گیس کی اذیت ناک لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے،جس کی وجہ سے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے۔
تفصیلات کے مطابق گیس کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے خواتین گھر میں کھانا پکانے سے محروم ہوگئیں ہیں، لوگ بازار سے کھانا لینے پر مجبور ہوگئے ہیں، حکومتی ٹائمنگ کے مطابق گیس آنے کا دورانیہ کم اور اس دورانیے میں گیس پریشر نا ہونے کے برابرہے۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان اس پریشان کن صورتحال سے چھٹکارا دلانے کے لئے اپنا موثر کردار ادا کریں، مہنگائی کے ساتھ گیس کی لوڈ شیڈنگ عذاب ہوگئی ہے، گھر میں کھانا پکانا بھی مشکل ہوگیا ہے۔

