ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے فرسٹ ایئر میں داخلوں کا شیڈول تبدیل کر دیا

لاہور:پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے فرسٹ ایئر میں داخلوں کا شیڈول تبدیل کر دیا، ایسوسی ایٹ انجینئرنگ اور ڈی کام میں داخلوں کی تاریخ میں دس دسمبر تک توسیع کردی گئی۔

پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے ٹیکنالوجی اور ووکیشنل ایجوکیشن کے کالجوں کے پرنسپلز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ، ڈی کام، میٹرک ٹیک، ڈی ڈی ایم میں داخلوں کیلئے طلبا سے دس دسمبر تک فارم وصول کیے جائیں۔

بورڈ حکام نے واضح کیا ہے کہ طلبا کو فرسٹ ایئر میں داخلے کے لیے تبدیل شدہ شیڈول سے متعلق کالج میں بینرز آویزاں کیے جائیں، بورڈ حکام نے مذکورہ پروگرام میں داخلوں کیلئے مقررہ کردہ فیس شیڈول بھی جاری کر دیا ہے جس کی تفصیلات بورڈ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں