برلن: گرین پارٹی کی رہنما اینا لینا بیئربک کو جرمنی کی پہلی خاتون وزیرخار مقرر کر دیا گیا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اینا لینا بیئربک دسمبر میں عہدہ سنبھا لیں گی، 40سالہ اینا لینا دو بچوں کی ماں ہیں اورگرین پارٹی کی رہنما ہیں، جرمنی میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی، گرین پارٹی اور فری ڈیموکریٹک کا اتحاد تشکیل پا گیا ہے۔
نیا حکومتی اتحاد چانسلر اینگلا میرکل کی پالیسیوں کو تبدیل کرنے کا خواہش مند ہے۔

