ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بہترریکنگ کے لیے انٹرنیشنل ہاکی کھیلنا ضروری ہے ، آصف باجوہ

لاہور: پی ایچ ایف کے سیکرٹری جنرل آصف باجوہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں

ؒٓلاہور(جسارت نیوز)انٹرنیشنل ہاکی ایونٹس میں شرکت کیے بغیر ریکنگ بہتر نہیں بنا سکتے، جسکے لئے وسائل درکار ہیں، پاکستان ہاکی کو ہمیشہ حکومتی سرپرستی حاصل رہی جس سے اعزازات جیتے ، سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن اولمپین آصف باجوہ کی پریس کلب لاہور میں میڈیا ٹاک۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن اولمپین آصف باجوہ نے پریس کلب لاہور کی جانب سے منعقدہ تقریب میں میڈیاسے بات کرتے ہوئے پاکستان ہاکی کے عروج و زوال کے محرکات اور عوامل پر سیر حاصل گفتگو کی۔ اولمپین آصف باجوہ نے کہاکہ ہاکی اولمپک امیچور اسپورٹس میں شمار ہوتی ہے اور دنیا بھر میں امیچور کھیلوں کو حکومتیں یا ادارے سپورٹ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی کا ماضی اعزازات سے بھرپور ہے۔ ہم 3 مرتبہ اولمپک چمپئن، 4مرتبہ عالمی چمپئن رہے اس کے ساتھ ساتھ ایشین گیمز، چمپینز ٹرافی، سمیت دنیائے ہاکی کے تمام تر ایونٹس میں پاکستان نے شناخت بنائی اور حکمرانی کی۔ سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن آصف باجوہ نے کہا کہ پاکستان ہاکی کو ہمیشہ حکومتی سرپرستی حاصل رہی جس سے اعزازات جیتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی جانب سے پرولیگ میں شرکت نہ کرنے سے معاملات خراب ہوئے، اور پاکستان ٹیم انٹرنیشنل رینکنگ میں 13ویں سے 17ویں نمبر پر آگئی۔ پرولیگ سے ڈراپ ہونے کا خمیازہ رینکنگ اور جرمانہ کی صورت میں بھگتنا پڑا۔ تقریب میں صدر پریس کلب لاہور ارشد انصاری، ہیڈ کوچ قومی ہاکی ٹیم اولمپین خواجہ جنید بھی شامل تھے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں