English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

25 دسمبر خواتین کے ساتھ زیادتیوں کے خلاف جدوجہد کے عالمی دن پر ترک صدر کا پیغام

القمر

صدر رجب طیب ایردوان  نے کہا ہے کہ "25  دسمبریومِ خواتین  پر تشدد کے خلاف عالمی جدوجہد   کے  ہمارے یقین، تہذیب، اقدار کے  برخلاف ہونے والے اس مسئلے کے مکمل طور پر خاتمے کا وسیلہ ثابت ہونے کی تمنا کرتا ہوں "۔

ترک  صدر نے خواتین پر  تشدد  کے خلاف عالمی دن کی مناسبت سے ٹویٹر کے ذریعے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ’’بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہونے والا خواتین سے سخت گیر مؤقف  پوری دنیا کا مسئلہ ہے۔ ہمیں یہ فراموش نہیں کرنا چاہیے کہ  خواتین کے ساتھ تشدد کے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہونا بیک وقت ہماری ماؤں، اہلیہ، دختران کے حق و حقوق کے تحٖفظ کی بھی کوششوں کے زمرے میں آتا ہے۔  اس مسئلے کا حل تمام تر حلقوں کے اعتقاد، جدوجہد اور مطابقت کے ساتھ ہی ممکن  بن سکتا ہے۔ ‘‘

خواتین سے زیادتیوں کے خلاف جدوجہد میں پر عزم ہونے پر زور دینے والے جناب ایردوان نے  بتایا کہ ہم نے   ہمیشہ سے ہی خواتین کی ہر شعبے میں اپنے حقوق کے حصول کی کوششوں میں  ان کا ساتھ دیا ہے، اور آئندہ بھی دیتے رہیں گے۔ ہم اپنی  انسانی و اخلاقی اقدار کو مزید تقویت دیتے ہوئے اس مسئلے کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں  مصمم ارادے کے حامل  ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے