English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ ہائیکورٹ بار ججوں کی تعیناتی کا طریقہ کار چیلنج کردیا

القمر

کراچی(نمائندہ جسارت)سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتیوں کا طریقہ کار چیلنج کردیا۔سندھ ہائی کورٹ بار کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست جمع کرادی گئی ہے، درخواست میں سنیارٹی نظر انداز کرکے سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی کو چیلنج کیا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سنیارٹی نظر انداز کرکے جونیئرججزکی تعیناتی عدلیہ کے لیے نقصان دہ ہے، سپریم کورٹ میں گزشتہ 7 ججز میں سے 5 جونیئر جج صاحبان کو تعینات کیا گیا، جوڈیشل کمیشن کوہدایت کی جائے کہ تمام متعلقین سے ججز تعیناتی میں
مشاورت کرے اور مشاورت کے لیے ججز، پارلیمانی ارکان، بارکونسلز، سینئر وکلا، سول سوسائٹی اور دیگر کو بھی بلایاجائے ۔درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ جوڈیشل کمیشن کا رْول تھری غیر قانونی قرار دیا جائے، مشاورت کی تکمیل تک ہائی کورٹ سے سپریم کورٹ تک تعیناتی سنیارٹی بنیاد پرکی جائے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے