ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بدرجعفری کرکٹ،افتتاحی میچ میں نیو کراچی جم خانہ کی کامیابی

کراچی : جاوید احمدشاٹ کھیل کر بدرجعفری کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کررہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) زیڈ اے اسپورٹس کے زیراہتمام منعقدہ بدر جعفری انویٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں نیو کراچی جمخانہ نے الشہزاد کرکٹ کلب کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر جیت لیا۔ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب ٹی ایم سی کرکٹ گرائونڈ پر منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی جاوید احمد خان سابق صدر کے سی سی اے زون دوتھے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدر جعفری کے نواسے اور نواسی کے لیے بہت بڑا دن ہے کیونکہ جب بدر جعفری اس دنیا سے گئے ہونگے تب یقیناً یہ بہت چھوٹے ہونگے آج تمام لوگوں کی گفتگو سن کر انہے یہ احساس ہوگا کہ ہمارے نانا کتنے عظیم انسان تھے جہاں تک کرکٹ کے فروغ میں بدر جعفری بھائی کے کردار کا تعلق ہے میں نے سنگم گراونڈ پر خود انہے نوجوان کھلاڑیوں کو پریکٹس کراتے دیکھا ہے اْن میں منصور اختر ، سکندر بخت ، بابر بشارت اور ان جیسے کئی نامور کھلاڑیوں نے اْن کی زیر سرپرستی تربیت حاصل کرکے اپنے شہر اور ملک کا نام روشن کیا وہ ایسی شخصیت تھے جنہوں نے کرکٹ کمیونٹی کے لئے بے انتہا خدمات سرانجام دی ہیں۔ افتتاحی میچ میں نیو کراچی جمخانہ نے الشہزاد کرکٹ کلب کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی الشہزاد کرکٹ کلب کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 33۰4 اوورز میں 163 رنز بناکر آوٹ ہوگئی ۔ جواب میں نیو کراچی جمخانہ نے مطلوبہ ہدف 166 رنز ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں