English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب یونیورسٹی ہوسٹلوں سے نکالے گئے طلباء کا احتجاج جاری

پنجاب یونیورسٹی کے ہوسٹلوں سے نکالے گئے 71 طلباء کا ساتویں روز بھی احتجاج جاری رہا۔

بتایا گیا ہےکہ پنجاب یونیورسٹی ہوسٹلوں میں غیر قانونی طور پر مقیم نکالے جانے والے طلباء نے گزشتہ رات بھی وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کے دفتر کے باہر گزاری جو ان طلباء کی جانب سے گزاری جانے والی چھٹی رات تھی، احتجاجی طلباء نے ہوسٹلوں میں کمروں کی الاٹمنٹ کے ساتھ ساتھ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کو مزید 7 مطالبات پیش کر دئیے ہیں۔

جبکہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران انتظامیہ اور طلباء کے درمیان دو مرتبہمذاکرات ناکام ہونے کے بعد مزید مذاکرات نہیں ہوسکے۔ واضح رہے کہ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے ہوسٹلز الاٹمنٹ پالیسی کے تحت یونیورسٹی کے ہوسٹلوں میں غیر قانونی طور پر مقیم 71 طلباء کو کمروں سے نکال دیا تھا جن میں طلباء کے مہمان بھی شامل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے