ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بیلا روس کی سرحد پر بحران ختم نہیں ہوا، نیٹو

 مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سیکرٹری جنرل ڑینس اسٹولٹن برگ نے خبردار کیا ہے کہ یورپی یونین کی مشرقی سرحدوں پر مہاجرین کا بحران ختم نہیں ہوا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے  مطابق    غیرقانونی تارکین وطن بیلاروس سے یورپی یونین کی رکن ریاستوں میں داخلے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایک ٹی وی چینل سے بات چیت میں اسٹولٹن برگ نے کہا  کہ اس حوالے سے شدت یقیناً کم ہوئی ہے تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ یہ بحران ختم ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ کچھ ہفتوں میں عراق، یمن، شام، افغانستان اور ایران سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں تارکین وطن بیلاروس سے یورپی یونین میں داخلے کی کوشش میں ہیں۔ 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں