رباط (انٹرنیشنل ڈیسک) مراکش میں فلسطین کے حامی مظاہرین نے دارالحکومت رباط میں پارلیمان کے کے سامنے اسرائیل کے ساتھ دفاعی معاہدوں کے خلاف سخت احتجاج کیا۔ اس موقع پر احتجاج میں شریک تنظیموں کے نمایندوں کا کہنا تھا کہ مراکشی عوام حکومت کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پرلانے کے سخت خلاف ہیں۔ اسرائیل نے خطے کے استحکام کو نشانہ بناتے ہوئے مسلم ممالک کے ساتھ دفاعی تعلقات قائم کرلیے ہیں۔
