English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں فائرنگ سے سندھ بار کونسل کے آفس سیکرٹری جاں بحق

کراچی: گلستان جوہر بلاک 13 میں گاڑی پر فائرنگ سے سندھ بار کونسل کے آفس سیکرٹری عرفان مہر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق عرفان مہر بچوں کو اسکول چھوڑنے جا رہا تھا، فائرنگ کا واقعہ صبح 7 بجکر 54 منٹ پر پیش آیا، نامعلوم مسلح ملزمان عرفان مہر کی گاڑی کا تعاقب کر رہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ہیلمٹ پہن رکھے تھے، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر رہے ہیں جبکہ تفتیش کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے