English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اومیکرون کی ویکسین بنانے کے لیے عالمی دوڑ شروع

القمر

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) دنیا بھر کی حکومتوں نے ملک کو لاک ڈاؤن کی صورت میں معاشی تباہی سے بچانے کے لیے کورونا کی نئی قسم اومیکرون کی ویکسین بنانے کی کوششیں تیز کردیں۔ خبررساں اداروں کے مطابق اس سلسلے میں ہوائی اڈوں پر مسافروں کی جانچ کرکے متاثرہ افراد کی شناخت کی جارہی ہے،جب کہ اومیکرون وائرس کو ڈی کوڈ کرنے کا کام بھی تیز کردیا گیا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اومیکرون کے تیزی سے پھیلنے کاخدشہ ہے۔ اس سے قبل جاپان میں اومیکرون کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد کھلبلی مچ گئی تھی،جب کہ حکام نے تصدیق کی ہے کہ ملک بھی نئی قسم کے وائرس کا دوسرا کیس بھی سامنے آچکا ہے۔ تیزی سے وائرس پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر بازاروں میں سناٹا چھا گیا ہے۔ ادھر سعودی عرب اور فرانس میں بھی اومیکرون کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے،جس سے اس وائرس کی سرعت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ اس وقت دنیا کے قریب ہر خطے میں حکومتیں جس تیز رفتاری سے حفاظتی اقدامات کررہی ہیں، اس سے معاشی دباؤ کی کیفیت واضح ہورہی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے جنوبی افریقااومیکرون کی شناخت کی خبرعام ہوئی تھی اور اس کے بعد سے دنیا کے ایک درجن سے زائد ممالک میں اس کی موجودگی کا پتا چل چلا ہے۔ برطانیہ اور دنیا کی دیگر بڑی معیشتوں نے جنوبی افریقاجانے اور وہاں سے آنے والی تمام تر پروازوں پر فوری طور پر پابندی لگا دی ہے۔ دوسری جانب امریکانے اومیکرون سے نمٹنے کے لیے ہوائی اڈوں پر اقدامات سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں امریکاکے 4بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر نگرانی بڑھائی جائے گی۔ امریکاجانے والوں کو ایک روز پہلے کورونا ٹیسٹ کرانا ہوگا ۔امریکاپہنچنے کے بعد 5روز میں دوبارہ ٹیسٹ کروانے کو لازمی قرار دینے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے