جہانیاں:اردو ادب کے نامور شاعر اور مزاح نگار پطرس بخاری کی63ویں برسی 5دسمبر کو منائی جائے گی۔
اس سلسلے میں ادبی حلقوں میں تعزیتی تقریبات منعقد کی جائیں گی جس میں پطرس بخاری کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔
پطرس بخاری جن کا اصل نام سیّد احمد شاہ بخاری تھالیکن وہ اپنے قلمی نام پطرس بخاری سے مشہور ہوئے وہ ایک ممتاز مزاح نگار،شاعر،صحافی اور ادیب تھے ان کی معروف تصنیف میں ’’ پطرس کے مضامین ‘‘ بے حد مقبول ہے انہیں پاکستان کے پہلے وزیر اعظم خان لیاقت علی خان کا سپیچ رائٹر ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔
پطرس بخاری گورنمنٹ کالج لاہور کے پہلے پرنسپل بھی رہے ہیں معروف شاعر فیض احمد فیض اور ن م راشد ان کے شاگرد رہے ہیں حکومت پاکستان نے ان کی 100ویں سالگرہ پر ان کی تصویر کے ہمراہ ایک یادگارڈاک ٹکٹ کا بھی اجراء کیا تھا انہیں ان کی وفات کے طویل عرصے بعد سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف کے دور حکومت میں ہلال امتیاز سے بھی نوازا گیا ۔پطرس بخاری5دسمبر 1958ء کو امریکا میں انتقال کر گئے تھے۔

