English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز دو وکٹوں پر 161 رنز

پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے پہلے روز دو وکٹوں پر 161 رنز بنا لیے جبکہ بارش کے باعث 57 اوورز کا کھیل ممکن ہوا۔

ڈھاکا میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کے خلاف پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستانی اوپنرز نے دوسرے میچ میں بھی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور 59 رنز کی ساجھے داری قائم کی۔

عابد علی اور عبداللہ شفیق نے پاکستان کی جانب سے اچھا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 59 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کے اسپنر تیج الاسلام نے دوسرے ٹیسٹ میں بھی اپنی ٹیم کو پہلی کامیابی دلائی اور 25 رنز پر کھیلنے والے عبداللہ شفیق کی وکٹیں اڑا دیں۔

عابد علی اور اظہر علی کے درمیان دوسری وکٹ کی شراکت میں ٹیم کا اسکور 70 رنز تک پہنچا۔

پاکستان کو پہلی اننگز میں دوسرا نقصان عابد علی کی صورت میں اٹھانا پڑا، تجربہ کار اوپنر 39 رنز بنا کر تیج الاسلام کا نشانہ بنے۔

اوپنر کے پویلین لوٹنے کے بعد کپتان بابراعظم بیٹنگ کے لیے اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور دن کے اختتام تک مزید کوئی وکٹ گرنے نہیں دی۔

بابراعظم نے اس دوران اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی۔

Image

بارش کے باعث پہلے دن صرف 57 اوورز کا کھیل ممکن ہوا اور چائے کے وقفے کے بعد خراب روشنی کے باعث کھیل کا دوبارہ آغاز نہیں ہوسکا تاہم کل مقررہ وقت سے آدھا گھنٹہ پہلے کھیل کا آغاز ہوگا۔

دوسرے دن جب کھیل کا اختتام کیا گیا تو پاکستان نے دو وکٹوں پر 161 رنز بنالیے تھے۔

بابراعظم 60 اور اظہرعلی 36 رنز بنا کر کھیل رہے تھے۔

بنگلہ دیش کے تیج الاسلام نے پہلے دن دو وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جبکہ میزبان ٹیم نے تین تبدیلیاں کی ہیں اور آل راؤنڈر شکیب الحسن کی واپسی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کو دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

Image

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں:

پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، عابد علی، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فواد عالم، محمد رضوان، فہیم اشرف، نعمان علی، حسن علی، ساجد خان اور شاہین شاہ آفریدی۔

بنگلہ دیش: مومن الحق (کپتان)، شادمان اسلام، محمودالحسن جوئے، نجم الحسین شانتو، مشفیق الرحیم، لٹن داس، شکیب الحسن، مہدی حسن میراز، تیج الاسلام، خالد احمد اور عبادت حسین۔

منبع: ڈان نیوز

The post پاکستان کے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز دو وکٹوں پر 161 رنز appeared first on شفقنا اردو نیوز.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے