English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پولیس سندھ حکومت کی غلام بنی ہوئی ہے،محمد اقبال غوری

القمر

جھڈو(نمائندہ جسارت) پاکستان تحریک انصاف لیبر رابطہ کونسل تعلقہ جھڈو کے تحت رانا سخاوت علی راجپوت کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرے سے تحریک انصاف لیبر کونسل سندھ کے جوائنٹ سیکرٹری محمد اقبال غوری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سندھ حکومت شہید رانا سخاوت علی کے قاتلوں کی گرفتاری میں مکمل ناکام ہو چکی ،کافی دن گزر نے کے باوجود شہید رانا سخاوت علی راجپوت کے قاتلوں کو اب تک گرفتار نہیں کیا گیا جو سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نااہلی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پولیس سندھ حکومت کی غلام بنی ہوئی ہے اور عملاً سندھ پولیس اسٹیٹ بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم صدر ،وزیراعظم ،آرمی چیف اور گورنر سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بدامنی عروج پر پہنچ چکی ہے اور لاقانونیت بھی عام ہے اس لیے سندھ میں فوری گورنر راج نافذ کیا جائے اور کراچی کی طرز پر اندرون سندھ میں بھی رینجرز کو مکمل اختیارات دیے جائیں تاکہ سندھ میں بدامنی کی لہر کا خاتمہ ہو سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہید رانا سخاوت علی راجپوت کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے، شہید رانا سخاوت علی راجپوت نائب صدر لیبر رابطہ کونسل سندھ پی ٹی آئی کا قیمتی اثاثہ تھے اور عمران خان کے سچے سپاہی اور مزدوروں کے لیڈر تھے، ہم شہید رانا سخاوت علی کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے