English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ کوجاگیرداری نظام کی ضرورت نہیں، خالد محمود سومرو

القمر

لاڑکانہ(بیورورپورٹ) جمعیت علماء اسلام لاڑکانہ کے امیر مولانا ناصر خالد محمود سومرو اور محبت علی کھڑو نے سندھی ثقافت کے دن کے موقع پر کہا ہے کہ سندھی ٹوپی اوراجرک ہماری شان ہمیشہ سے ہے اور رہے گی، سندھ کو سرداری اور جاگیرداری نظام نہیں بلکہ میرٹ، تعلیم، صحت، امن، انصاف اور روزگار چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ باب الاسلام ہے، مہمان نوازی، دین داری، اسلامی شعائر سے محبت و عقیدت سندھ کی ثقافت کی پہچان ہے، سندھ کی خوشحالی، امن اور اسلامی اقدار کی حفاظت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام اور پاکستان ایک دوسرے کے ساتھ لازم و ملزوم ہیں، سندھی ماضی کی شاندار تہذیب کی وارث قوم ہے، ثقافت ہماری شان ہے، ظالم حکمرانون کی نالائقیوں کے باعث سندھی قوم غلامی کی زندگی بسر کررہی ہے، سندھیوں کو جمہوریت کے نام پر جاگیرداروں، وڈیروں اور سرمایہ داروں کا غلام بنایا گیا ہے، سندھی قوم آج بھی اس جدید دور میں تعلیم، صحت، بجلی، گیس اور روزگار جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ مولانا ناصرخالد محمود سومرو نے زور دیا کہ سندھی ثقافتی دن کے موقع پراس عزم کااظہار کیاجائے کہ سندھ کی خوشحالی، اسلامی اقدار کی حفاظت، نفرتوں کے خاتمے اور شاہ بھٹائی کی سرزمین سندھ کو امن، محبت اور بھائی چارے کا گہوارہ بنائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے