English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قائد اعظم کے مجسمے پر نئی عینک نصب کردی گئی

وہاڑی:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر قائد اعظم کے مجسمے پر نئی عینک نصب کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وہاڑی میں ڈی سی آفس کے باہر نصب قائد اعظم کے  مجسمے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نئی عینک لگانے کا حکم دیا تھا۔ پیر کے دن قائد اعظم کے مجسمے پر نئی عینک نصب کردی گئی۔ 

خیال رہے کہ چند روز قبل نامعلوم چور ڈی سی آفس میں نصب قائد اعظم کے مجسمے سے عینک لے اڑے تھے جس کی تحقیقات کا حکم بھی دے دیاگیا تھا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے