English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست مسترد

القمر

اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے اور توہین عدالت کیس میں فریق بننے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی ۔ پیر کے روز رائے احمد نواز کھرل ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ آپ توہین عدالت کے کیس میں کیسے پارٹی بن سکتے ہیں؟ توہین عدالت کیس تو عدالت کا اپنا معاملہ ہوتا ہے،رائے محمد نواز کھرل ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ رانا شمیم ملک سے فرار ہو سکتے ہیں،رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے ، کیونکہ اگر وہ ملک سے فرارہوگئے تو ساری کارروائی بے سود ہوسکتی ہے، عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا اور بعد ازاں جاری فیصلے میں عدالت نے درخواستیں ناقابل سماعت قرار دے کرمسترد کرنے کا حکم سناتے ہوئے کہا کہ ای سی ایل میں نام ڈالنا حکومت کا کام ہے، توہین عدالت کا معاملہ خاص طور پر ایک مبینہ توہین کرنے والے اور عدالت کے درمیان ہے، توہین کرنے والے کے علاوہ کوئی اور کیس میں فریق ہونے کا دعویٰ نہیں کر سکتا،توہین عدالت کیس میں فریق بنانے کی درخواست غلط فہمی کا نتیجہ ہے،قابل سماعت نہیں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے