اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت نے وارثت میں چھوڑے معاشی بحرانوں کا بہترین طریقے سے مقابلہ کیا، حکومتی پالیسیاں صحیح سمت جا رہی ہیں۔
میکرو اکنامک مشاورتی گروپ کے اجلاس کی صدارت کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے معاشی اعشاریئے اور زرِ مبادلہ کے ذخائر مستحکم ہیں، حکومت نے وارثت میں چھوڑے معاشی بحرانوں کا بہترین طریقے سے مقابلہ کیا۔
عمران خان نے کہا کہ کورونا سے پیدا ہونے والی مشکلات کا بھی بھرپور مقابلہ کیا، اب معیشت پائیدار ترقی کی طرف گامزن ہے، برآمدات اور ریونیو میں اضافہ سے واضح کرتا ہے کہ حکومتی پالیسیاں صحیح سمت جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے اختتام پر معاشی ترقی گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ ہونے کی امید ہے، رواں سال معاشی ترقی گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ ہونے کی امید ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت میکرو اکنامک مشاورتی گروپ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم کو معاشی ترقی کی شرح بڑھانے اور پائیدار بنانے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ بہترین معاشی پالیسی پر عالمی سطح پر بھی پاکستان کی پذیرائی ہوئی، کورونا وبا کے دوران بہترین حکمتِ عملی کی بدولت معاشی ترقی کی شرح 3.9 رہی، ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر مستحکم ہیں۔
مزید بتایا گیا کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی بدولت گردشی قرضوں میں کمی واقع ہوئی ہے، ریونیو میں 35 فیصد جس میں صرف ٹیکس کی مد میں 32 فیصد اضافہ خوش آئند ہے۔
اجلاس میں چیئرمین کمپنٹی نے کہا کہ 3 ارب 60 کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ بغیر منظوری استعمال نہیں کی جا سکتی، نیب اور سیکریٹری خزانہ سپلیمنٹری گرانٹ کو ایک ماہ میں قومی اسمبلی سے منظور کروائے۔ چیئرمین کمیٹی نے ہدایت کی کہ اسمبلی سے منظور نہ ہونے کی صورت میں رقم نیب ملازمین سے وصول کی جائے اور چیئرمین نیب جنوری کے پہلے ہفتہ پی اے سی کو بتائیں کہ کتنی رقم ملزمان سے وصول کی گئی۔

