اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کیلئے 60 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔
ایشین ڈیویلپمنٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بینک نے پاکستان کیلئے 60 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے جب کہ 30 لاکھ ڈالر گرانٹ کی بھی منظوری دے گئی ہے۔
قرض کا استعمال سماجی تحفظ پروگرام کیلئے کیا جائے گا، جبکہ تعلیم سب کیلئے فاؤنڈیشن کی طرف سے بھی اے ڈی بی کے ذریعے 24 ملین گرانٹ خرچ کی جائے گی۔

