ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افریقی ملک برونڈی کی جیل میں آتش زدگی سے 38افراد ہلاک

گیٹیگا (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقی ملک برونڈی کی ایک جیل میں آتشزدگی سے38 قیدی جل کر ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برونڈی کے صدر مقام میں واقع جیل میں رات کے اندھیرے میں آگ بھڑک اٹھی۔حکام کے مطابق 12افراد دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے جبکہ 26افراد زخموں کی تاب نہ لاکر جان کی بازی ہار گئے۔ابتدائی تحقیقات میں آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں۔برونڈی کے نائب صدر پراسپر بازومبانزا نے ہلاکتوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مزید 69 افراد زخمی ہیں۔گیٹیگا کی جیل میں ڈیڑھ ہزار سے زائد قیدی ہیں ،جب کہ قید خانہ صرف 400 قیدیوں کے لیے بنایا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں