مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیل نے غزہ کی سرحد پر آہنی دیوار کی تعمیر مکمل کر لی۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ سرحد پر تعمیر کردہ اعلیٰ تکنیکی سینسرز سے لیس دیوار زیر زمین پھیلی ہوئی ہے۔ یہ آہنی دیوار‘ حماس کے جنگجوؤں کو اسرائیلی علاقے میں داخل ہونے کے لیے سرنگوں کا استعمال کرنے سے بھی روکے گی۔ اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹس کا کہنا ہے کہ نئی دیواراسرائیلی شہریوں میں تحفظ کا احساس پیدا کرے گی۔ اس کی تعمیر میں تقریباً سوا 2لاکھ ٹرک کنکریٹ اور تقریبا ڈیڑھ لاکھ ٹن لوہا اور اسٹیل استعمال کیا گیا ہے۔
