ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دورہ پاکستان کیلئے ویسٹ انڈین ٹیم کراچی پہنچ گئی

کراچی: ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کیلئے کراچی پہنچ گئی ہے۔

ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم اور انتظامی عہدیدار براستہ دبئی پاکستان پہنچی، جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔ کراچی ائیرپورٹ پر ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کے پی سی آر ٹیسٹ لیے گئے ہیں، جس کے بعد کھلاڑیوں کو ہوٹل منتقل کردیا گیا۔

اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی اور آفیشلز ہوٹل میں ایک دن کے لیے قرنطینہ کریں گے۔

خیال رہے کہ ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے دوران تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی اور دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 13 دسمبر کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں