ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سپریم کورٹ میں آغا سراج درخواست کی درخواست ضمانت کی سماعت ‘نیب کو نوٹس جاری 

سپیکر سندھ اسمبلی اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما آغا سراج درانی جنوری کے دوسرے ہفتے تک جیل میں رہیں گے۔ جمعرات کوسپریم کورٹ میں آغا سراج درانی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ آغا سراج درانی نے نیب حکام کو گرفتاری دے دی ہے اوراحتساب عدالت نے آغا سراج درانی کو جیل بھیج دیا ہے۔درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ آغا سراج درانی کی وراثتی جائیداد کا درست تخمینہ نہیں لگایا گیا ہے۔جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ اس حوالے سے عدالت نیب کو نوٹس جاری کرتی ہے۔ اسپیشل پراسیکوٹر ستار اعوان نے عدالت کو بتایا کہ نیب کی جانب سے جواب بھی جمع کرادیا ہے۔سپریم کورٹ نے نیب کے جواب کی کاپی آغا سراج درانی کے وکیل کو دینے کی ہدایت کی۔ عدالت نے 2 شریک ملزمان کی عبوری ضمانت میں بھی آئندہ سماعت تک توسیع کردی۔ کیس کی مزید سماعت جنوری کے دوسرے ہفتے تک ملتوی  کر دی گئی۔ 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں