ایڈیلیڈ(جسارت نیوز)بگ بیش لیگ کے میچ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے میلبورن رینیگیڈز کو 49 رنز سے شکست دے دی، میلبورن کی ٹیم 150 رنز کے ٹارگٹ کے جواب میں100رنز بنا سکی، ایڈیلیڈ کے بولر ویس ایگر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ جمعرات کو ایڈیلیڈ اوول میں کھیلے گئے بی بی ایل کے چھٹے میچ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 149 رنز بنائے ۔ اوپنر میتھیو شارٹ نے 32اور جوناتھن ویلس نے 37 رنز بنائے۔ میلبورن اسٹارز کے بولر کین رچرڈسن نے 32 رنز کے عوض 4 جبکہ ریس ٹوپلے نے 32 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔ میلبورن رینیگیڈز کی ٹیم 150 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 19ویں اوورز میں 100 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اوپنرز سیم ہارپر 33 اور میکینزی ہاروے 19 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ ان کے علاوہ کوئی بلے باز ایڈیلیڈ کے بولرز کے سامنا جم کر نہ کھیل سکا۔ ویس ایگر نے17 رنز کے عوض3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ راشد خان اور ڈینیل وورال نے 2،2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
