English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان سٹیزن پورٹل پر شہریوں کی اندراج شدہ تعداد میں ریکارڈ اضافہ

اسلام آباد: پاکستان سٹیزن پورٹل پر شہریوں کی اندراج شدہ تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔

وزیراعظم ڈلیوری یونٹ نے ماہانہ اعداد و شمار جاری کردیے جس کے مطابق پاکستان سٹیزن پورٹل پر شہریوں کی تعداد 37 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔

وزیراعظم آفس کے مطابق پنجاب 22 لاکھ، خیبر پختونخوا 6 لاکھ اور سندھ سے 5 لاکھ شہری رجسٹرڈ ہوئے، بلوچستان 51 ہزار، وفاق سے 77 ہزار شہری رجسٹر ہوئے۔

پاکستان 42 لاکھ، اوورسیزپاکستانیوں کی جانب سے 2 لاکھ 15 ہزار شکایات موصول ہوئیں۔ پاکستان سٹیزن پورٹل پر 4.4 ملین شکایات درج کی گئیں، اب تک 40 لاکھ شکایات نمٹا دی گئیں۔

پاکستان سٹیزن پورٹل کی کارکردگی پر 46 فیصد شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے