English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 پولیو ورکرز پر حملہ کرکے ریاست کی رٹ کو چیلنج کیاگیا، بلاول بھٹو 

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں انسداد پولیو مہم کی ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے اور پولیو ٹیم پر حملے کے دوران شہید ہونے والے پولیس اہل کار کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے ٹانک میں پولیو ورکرز پر حملہ کرکے ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا ہے،پولیو سے محفوظ پاکستان کی منزل میں رکاوٹ بننے والے آخری دہشت گرد کو بھی اس کے انجام تک پہنچانا ہوگاٹی ٹی پی کے دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے اسی عزم کی ضرورت ہے جس کو دہرا کر پی پی پی حکومت نے سوات میں پاکستان کا پرچم لہرایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے