English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ رینجرز کا گڈاپ کے کوچی کیمپ میں فری میڈیکل کیمپ

پاکستان رینجرز(سندھ) کی جانب سے کراچی گڈاپ کے علاقے کوچی کیمپ میں فری میڈیکل کیمپ کااہتمام کیا گیا جس میں علاقے کے غریب اور مستحق افراد کو مفت طبی سہولیات مہیا کی گئیں۔

اس موقع پرچائلڈ اسپیشلسٹ، میڈیکل اسپیشلسٹ، آئی اسپیشلسٹ، ای این ٹی اسپیشلسٹ، ڈرماٹالوجسٹ، گائنا کالوجسٹ اور لیڈی ڈاکٹرزنے 1200 سے زائد مریضوں جن میں خواتین، بچے اور بزرگ بھی شامل تھے کا طبی معائنہ کیااورمفت ادویات فراہم کیں۔

میڈیکل کیمپ میں بچوں کے لیے جھولے، فیس پینٹنگ اور مہندی اسٹال کا اہتمام بھی کیا گیا۔علاقے کے لو گوں نے پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے کیئے جا نے والے اس اقدام کو سراہاتے ہو ئے خراج تحسین پیش کیا۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے