English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بوسنیا کے سربوں نے آزادی کے حق میں ووٹ دے دیا

القمر

سرائیوو (انٹرنیشنل ڈیسک) بوسنیا ہرزیگووینا کے سرب حصے والے پارلیمان نے مرکزی حکومت سے آزادی حاصل کرنے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ بوسنیائی سرب رہنما میلوراڈ ڈوڈک نے ارکان پارلیمان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریپبلیکا سرپسکا کی آزادی کا لمحہ ہے۔ اس طرح ری پبلک سرپسکا بوسنیا کی مسلح افواج، عدلیہ اور ٹیکس نظام سے دستبرداری حاصل کر سکتی ہے۔ منظور کی گئی قرارداد کے مطابق آیندہ 6ماہ میں سرپسکا میں نئے قوانین متعارف کروائے جائیں گے۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس طرح مقامی سرب اور مرکزی بوسنیا ہرزیگووینا کی حکومت میں تنازع مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔

 

The post بوسنیا کے سربوں نے آزادی کے حق میں ووٹ دے دیا first appeared on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے