English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بدر جعفری کرکٹ ، لاروش اور جناح کلب کی کامیابی

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بدر جعفری انویٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید2 میچوں کے فیصلے ہوگئے ، لاروش کرکٹ کلب اور جناح کرکٹ کلب نے اپنے اپنے میچوں میں کامیابیاں حاصل کرلی، علی حسن نے سنچری اسکور کی جبکہ علی شنواری نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ ٹی ایم سی کرکٹ گرائونڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں لاروش کرکٹ کلب نے نیو یونائیٹڈ جمخانہ کو چا وکٹوں سے شکست دیدی ۔نیو یونائیٹڈ جمخانہ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 394 اوورز میں 207 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، احسن علی نے 48 رنز اور حافظ نجیب نے 46 رنز اسکور کیے، لاروش کرکٹ کلب کے اورنگزیب نے چار اور زید علی نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں لاروش کرکٹ کلب نے علی حسن کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت مطلوبہ ہدف 210 رنز 38.4 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی گرائونڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں جناح کرکٹ کلب نے سرجانی اسپورٹس کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی۔ سرجانی اسپورٹس کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 23.5 اوورز میں صرف 96 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی،کے علی شنواری نے 26 رنز دے کر5 اور عبداللہ یوسف نے 25 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں جناح کرکٹ کلب نے مطلوبہ ہدف 97 رنز11.5 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ ثاقب خان نے 37 رنز اور محمد سفیان نے 25 رنز اسکور کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے