English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا میں جھکڑوں نے تباہی مچادی‘ 50افراد ہلاک

واشنگٹن: امریکا میں طوفانی جھکڑوں کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کے مناظر۔ کئی مقامات پر چھتیں اور سائن بورڈ اکھڑ گئے، کئی گاڑیاں تباہ، امدادی اداروں کی ٹیمیں کارروائی میں مصروف ہیں

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں طوفانی جھکڑوں کے نتیجے میں ہونے والی تباہی سے کم از کم 50 افراد ہلاک ہوگئے۔ بین الاقوامی خبررساں اداروں کے مطابق کینٹیکی اور دیگر ریاستوں میں جھکڑوں سے شدید تباہی پھیل گئی۔ کینٹکی کے گورنر کے مطابق شمالی علاقوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔ اینڈی بیشیر نے کہا ہے کہ اموات کی تعداد 100 تک بھی ہوسکتی ہے۔ میفیئر ٹاؤن میں موم بتی بنانے والی ایک فیکٹری کے اندر درجنوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ ریاست کی تاریخ کے بدترین طوفانی بگولے ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق جمعہ کی رات اور ہفتے کی صبح جھکڑوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ مکانوں کی چھتیں اڑ گئی، گھر مکمل تباہ ہوگئے اور درخت، کھمبے اور سائن بورڈ اکھڑ گئے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں عمارتوں کو تباہی سے پہلے اور بعد میں دیکھا جاسکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک تصویر کینٹکی کی کاؤنٹی مے فیلڈ میں واقع گریوس کاؤنٹی کورٹ ہاؤس کی ہے، جس میں تباہی سے پہلے اور بعد عمارت کی حالت دکھائی گئی ہے۔ امریکا میں ریاست آرکنساس، الینوئے، کینٹیکی، میزوری اور ٹینیسی میں بگولے آئے۔ آرکنساس میں بگولوں سے کم از کم 2 افراد ہلاک ہوئے، جب کہ الینوئے میں بگولوں سے ایمیزون ویئر ہاؤس کی عمارت کو نقصان پہنچا۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے