English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لبنان: فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں دھماکا‘ نوجوان شہید

لبنان: برج شمالی میں دھماکے کے مقام کو پولیس اور فوج نے گھیر رکھا ہے

بیروت (انٹرنیشنل ڈیسک) لبنان کے فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں ہونے والے ایک دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے ایک بعد میں دم توڑ گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق لبنانی فوج نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ یہ دھماکا صور شہر کے قریب برج شمالی کیمپ میں فلسطینی تنظیم حماس کے ہتھیاروں کے ڈپو میں ہوا۔ ابھی تک زخمیوں کی صحیح تعداد سامنے نہیں آئی ہے۔ اندازوں کے مطابق یہ دھماکا آگ لگنے سے ہوا ہے۔ دوسری جانب ایک فلسطینی اہل کار نے کیمپ میں اسلحہ اور گولہ بارود کی موجودگی کی تردید کی ہے۔ کہا گیا ہے کہ متاثرہ ڈپو میں گیس اور آکسیجن کی بوتلیں رکھی گئی تھیں۔ لبنانی قومی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔ کیمپ میں سکونت پذیر افراد کے مطابق یہ زور دار دھماکا صور شہر کے قریب برج کیمپ میں حماس کے زیر انتظام ایک مسجد کے نزدیک ہوا۔ دھماکے کے ساتھ ہی جائے مقام پر خوف ناک آگ بھڑک اٹھی۔ دوسری جانب عسکری ذرائع کا کہنا ہے آگ بھڑکنے کی وجوہات ابھی تک واضح نہیں۔ البتہ کیمپ کے ایک ذمے دار نے گودام میں گولہ بارود ہونے کی تردید کی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے