English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی ولی عہد کا دورۂ خلیجی مکمل‘ تعلقات مضبوط بنانے پر زور

کویت: امیر شیخ نواف سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ملاقات کررہے ہیں

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) خلیجی دورہ مکمل کرکے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کویت سے وطن واپس پہنچ گئے۔ ولی عہد بحرین سے اپنی آخری خلیجی منزل کویت جمعہ کی صبح پہنچے تھے جہاں کویت کے ولی عہد نے ان کا استقبال کیا۔ کویت کے ولی عہد الشیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا استقبال کیا جس کے بعد وہ بیان پیلس چلے گئے۔ جہاں انہوں نے امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح سے ملاقات کی۔ کویت کے امیر نے سعودی ولی عہد کو مبارک الکبیر تمغہ کویت کے اعلیٰ ترین اعزازات سے نوازا۔ اس دورے میں دو طرفہ تعاون، مشترکہ دلچسپی کے امور اور علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر موقف کو یکجا کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ ادھر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے باور کرایا ہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے دورے کا مقصد خلیج کے مشترکہ عمل کی راہ کو مضبوط بنانا ہے۔ جمعہ کے روز اپنی ٹوئٹ میں بن فرحان نے کہا کہ سعودی ولی عہد کا یہ دورہ ایک خلیج اور مشترکہ راہ عمل کو ظاہر کرتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب خطے کے برادر ممالک کے ساتھ مل کر امن و استحکام اور ہمارے ممالک اور عوام کی ترقی کے لیے کام کر رہا ہے ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے