English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پریمئر لیگ، زمین ڈاٹ کام نے 5واں ایڈیشن جیت لیا

لاہور : سپر پریمئر لیگ کی فاتح ٹیم زمین ڈاٹ کام کا ٹرافی کے ساتھ گروپ فوٹو

لاہور ( نمائندہ خصوصی) اتفاق کرکٹ گراؤنڈ میں پریمئر سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا فائنل میچ جعفر برادرز اور زمین ڈاٹ کام کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔ اس موقع پر شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے فائنل میچ دیکھا۔ فائنل میں سابق کرکٹر ظفر چوہدری، ڈائریکٹر جعفر برادرز لمیٹڈ فہیم اعظم اور جنرل مینجر جعفر برادرز لمیٹڈ عمر ذوالفقار نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف آرگنائزر فہیم مختار بٹ نے کہا کہ ہر سال کارپوریٹ سیکٹر کے ملازمین کیلیے ٹورنامنٹ منعقد کرواتے ہیں، کوشش ہوتی ہے کرکٹ کی بہترین سہولیات کھلاڑیوں کو فراہم کریں ، ہر سال ٹیموں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ فائنل میچ میں زمین ڈاٹ کام نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔ محمد فیصل 53 اور سلمان شاہد نے 50 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔عرفان ذوالفقار، ریحان ذوالفقار اور حسنین ریاض نے دو ،دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں جعفر برادرز کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنا سکی۔ محمد فیصل کو عمدہ کارکردگی دکھانے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ یونی فوم کے عباس علی ٹورنامنٹ کے بہترین بلے باز اور کھلاڑی قرار پائے۔ ٹی پی آر کے حماد عزیز ٹورنامنٹ کے بہترین بولر، ٹی پی آر کے وقاص حسن بہترین فیلڈر اور ایف بی آر کے رضوان حیدر بہترین وکٹ کیپر قرار پائے۔ جاز، یونی فوم اور آئی سی آئی پاکستان کو بیسٹ ڈسپلن ٹیم کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ شاپ ڈیو شاپستان اور روز پیٹل کی ٹیموں کو بیسٹ ایمرجنگ ٹیم کا ایوارڈ دیا گیا۔ فاتح ٹیم زمین ڈاٹ کام اور رنز اپ ٹیم جعفر برادرز کو چمچماتی ٹرافی دی گئی۔ چیف آرگنائزر فہیم مختار بٹ نے تمام ٹیموں کا شکریہ ادا کیا۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے