واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کی مختلف ریاستوں میں طوفانیبگولوں نے اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا جس میں 80 سے زائد ہلاکتوں کی تصدیق کردی گئی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاستوں کینٹکی، آرکنساس، الینوائے، میزوری اور ٹینیسی میں طوفان کی رفتار سے چلنے والے بگولوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔ کئی عمارتیں، فیکٹریاں، ویئر ہاؤسز تباہ، ٹریفک کا نظام معطل اور بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔گورنر کینٹکی کا کہنا ہے کہ ایک طاقت ور بڑا بگولا فیکٹری سے ٹکرایا جس میں 110 سے ملازمین موجود تھے۔ بگولے کے ٹکرانے سے 70 سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ دیگر علاقوں میں بھی صورتحال اچھی نہیں۔اسی طرح ریاست آرکنساس میں 2 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے اور ریاست الینوئے میں ایمیزون ویئر ہاؤس کی عمارت کی چھت گرنے سے 6 ملازمین ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ امیزون کے مالک جیف بیزوس نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔طوفانی ہواؤں اور بگولوں نے سب سے زیادہ نقصان ریاست کینٹکی میں پہنچایا ہے جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ گریوز کاؤنٹی اور مے فیلڈ ٹاؤن میں بھی عمارتیں تباہ ہوئیں جب کہ گریوز کاؤنٹی کورٹ ہاؤس اور اس سے متصل جیل کو بھی نقصان پہنچا۔تمام ریاستوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
The post امریکا میں طوفان بگولوں سے ہلاکتیں،80 ہوگئیں first appeared on Daily Jasarat News.
