نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست کرناٹک میں انتہا پسند ہندوؤں نے عیسائی مبلغین پر تشدد کے بعد ان کی مقدس کتابوں کو آگ لگا دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک میں کافی کشیدگی پائی جاتی ہے، جنونی ہندؤوںنے گھر گھر عیسائی مذہب کی دعوت دینے کے لیے آنے والے مبلغین کوبری طرح زدکوب کیا۔پولیس نے تاحال ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔ انتہاپسند ہندوؤں نے مقدس کتاب کو جلانے کا اعتراف کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ کئی بار ان مبلغین کو کتابوں کی تقسیم اور عیسائی مذہب کے پرچار سے منع کیا ہے لیکن یہ باز نہیں آئے۔جنونی ہندوؤں نے عیسائی مبلغین پر زور زبردستی سے ہندوؤں کا مذہب تبدیل کرانے کا الزام بھی عاید کیا تاہم عیسائی مبلغین کے ترجمان نے اس کی تردید کی ہے۔واضح رہے کہ بھارت میں مودی سرکار کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے مشتعل ہجوم کے ہاتھوں اقلیتوں کو قتل کرنے واقعات میں اضافہ ہوا ہے جس کے لیے کبھی گاو ماتا رکھشا تو کبھی مذہب کی تبدیلی کا بے بنیاد الزام عاید کیا جاتا ہے۔
The post بھارت میں انتہاپسند ہندوؤں کا عیسائی مبلغین پر تشدد‘ مقدس کتب کو آگ لگادی first appeared on Daily Jasarat News.
