دبئی (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی دستاویزات کے لیے کاغذات کا استعمال مکمل طورپر ختم کرنے والا دنیا کا پہلا شہربن گیا۔دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد نے بیان میں کہا کہ دبئی کی حکومت دنیا کی پہلی حکومت ہے ، جس نے دستاویزات کے لیے کاغذ کا استعمال 100 فیصد ختم کردیا گیا ہے۔خبررساں اداروں کے مطابق شیخ حمدان کا مزید کہنا تھا کہ اس اقدام سے 35 کروڑ ڈالر کی بچت ہوگی۔ یہ اقدام دبئی کو مکمل طورپر ڈیجیٹل کرنے کی طرف پہلا بڑا قدم ہے۔ دبئی حکومت کی تمام اندرونی اوربیرونی لین دین اوردیگرمعاملات اب 100 فیصد ڈیجیٹل ہوچکے ہیں ، جو سرکاری خدمات پلیٹ فارم سے چلائے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ امریکا، برطانیہ ، یورپ اورکینیڈا بھی اپنے ہاں نظام کو کو مکمل طورپر ڈیجیٹل کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں،تاہم اس میدان میں دبئی نے سبقت حاصل کرتے ہوئے اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔
The post دبئی دنیا کا پہلا 100 فیصد ڈیجیٹل شہر بن گیا first appeared on Daily Jasarat News.
