ڈھاکا(نمائندہ خصوصی) بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان مشرف مرتضیٰ کو قومی ٹیم کا مینٹور بنانے پر غور شروع کردیا۔مشرف مرتضیٰ سے متعلق بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نجم الحسن نے اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سابق کپتان بطور رکن پارلیمنٹ بہت مصروف ہیں لیکن اگر وہ اپنی دلچسپی ظاہر کریں تو ہمیں ٹیم کے ساتھ بطور مینٹور جوڑنے کیلیے تیار ہیں۔نجم الحسن نے واضح کیا کہ بورڈ نے تاحال مشرف مرتضیٰ کو کسی قسم کی پیش کش نہیں کی تاہم انہوں کہا کہ اگر مشرف مرتضیٰ ٹیم میں شامل ہوجائیں تو یہ خوش آئند ہوگا۔خیال رہے کہ بنگلا دیش اور پاکستان کے درمیان کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے دوران کپتان تمیم اقبال اور مشرف مرتضیٰ نے نجم الحسن سے ملاقات کی تھی جب کہ 2021 ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل تسکین احمد اور سومیہ سرکار نے بھی مشرف مرتضیٰ کیساتھ دن گزارا تھا ۔

