ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صاف پانی کی فراہمی کیلیے بھٹہ گلی میں سبیل کاافتتاح

سکھر( نمائندہ جسارت) صرافہ ایسوسی ایشن سکھر کے صدر حاجی محمد جاوید میمن نے کہا ہے کہ صرافہ بازار کے تاجروں،دکانداروں کے مسائل حل کر کے انہیں سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے کاآغاز کر دیا گیا ہے، صرافہ بازار کے دکانداروں، کاریگروں، زرگران کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلیے بھٹہ گلی صرافہ بازار میں سبیل کا قیام خوش آئند اقدام ہے جس سے صرافہ بازار کے تاجروں اور خریداری کیلیے آنے والے خریداروں کو صاف پانی میسر ہوگا جتنے بھی افراد اس سے استفادہ حاصل کریں گے اس کا ایصال ثواب صرافہ بازار کے مرحوم عرفان ملتانی ودیگر تمام مرحومین کو ملتا رہے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھٹہ گلی صرافہ بازار میں پینے کے صاف پانی کی سبیل کے افتتاح کے موقع پر تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر حاجی غلام شبیر بھٹو، ذاکر خان، سعید احمد، محمد عرفان،یونس اعوان، محمد فیصل، عتیق اللہ سومرو، فیاض خان، محمد ناظم، راشد صدیقی، محمد فیصل، محمد خالد، محمد فیضان، خوشی،محمد آصف، محمد قیصر، محمد عدنان، عبدالسمیع، و دیگر بھی موجود تھے۔ حاجی محمد جاوید میمن و دیگر کا کہنا تھا کہ مضر صحت پانی کی فراہمی کی وجہ سے شہری تیزی سے موذی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں، صرافہ بازار میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے یہاں کے دکانداروں اور رہائشی افراد کو شدید مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا تھا، بھٹہ گلی میں پینے صاف پانی کی سبیل سے شہری موذی امراض سے بھی بچ سکیں گے اور تاجروں، دکانداروں کی مشکلات کا بھی خاتمہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ صرافہ بازار کے دکانداروں کے مسائل کو اپنا مسئلہ سمجھ کر ہی حل کرانے کی کوشش کی ہی ان شاء اللہ آئندہ بھی تاجروں، دکانداروں کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ قبل ازیں انہوں نے ربن کاٹ کر سبیل کا افتتاح بھی کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں