English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی حکومت تین سال میں ملک کو مہنگائی، غربت اور بے روزگاری کے سمندر میں ڈبو چکی ہے، شہباز شریف

 پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت تین سال میں ملک کو مہنگائی، غربت اور بے روزگاری کے سمندر میں ڈبو چکی ہے۔موجودہ حکومت عوام سے انتقام لے رہی ہے ۔ اپنے اےک بےان مےں شہباز شرےف کا کہنا تھا کہ جنہیں امنگیں تھیں، وہ اس ناقص کاکردگی پر مایوس ہوچکے ہیںتین سال میں کوئی مثبت نہیں لائی جاسکی سوئی سدرن گیس نجی صنعت اور مقامی پیداوار ی یونٹس کو آج سے گیس بند کردی ہے ، کیا یہ تبدیلی ہے؟ گیس کی اس بندشن کے نتیجے میں لاکھوں لوگ بے روزگار ہوجائیں گے، کیا یہ تبدیلی لانی تھی ؟سوئی ناردرن گیس سے خیبرپختونخوا کے ایکسپورٹرز کو 9 ڈالر ایم ایم بی ٹی یو گیس ملے ، یہ تبدیلی لانی تھی؟ ملک میں گھی ساڑھے 400 روپے کلو مل رہا ہے، کیا اسے تبدیلی کہا جائے ؟ مہنگائی کا طوفان ہے اور غریب عوام ہیں، کیا اسے تبدیلی کہتے ہیں؟ا سٹیٹ بنک ایک مرتبہ پھر شرح سود بڑھا نے جارہا ہے، کیا یہ تبدیلی ہے؟ دانستہ 10.2 فیصد سود پر ملنے والے قرض کو ساڑھے11 فیصد میں لیاجائے اور قومی خزانے کو 70 کروڑکا نقصان پہنچایا جائے، کیا یہ تبدیلی ہے؟ پنجاب میں سیمنٹ کے لائیسنس کھلے عام بیچے جارہے ہیں، یہ ہے وہ تبدیلی؟ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دنیامیں تیسرا سب سے مہنگا ترین ملک بن گیا، کیا یہ تبدیلی ہےَ ؟پاکستان میں بھارت سے دوگنا مہنگائی زیادہ ہے، جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ مہنگائی یہاں ہے ، اسے تبدیلی کہیں؟ پاکستان سے مچھلی کی برآمد کم ہوگئی ، اسے تبدیلی کہتے ہیں؟ گوادر کے عوام حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، ان کے حقوق چھیننے جار ہے ہوں، یہ تبدیلی ہے ؟پاکستان کا سٹیٹ بنک حکومت پاکستان کو قرض نہ دے ، یہ تبدیلی ہے؟ بنک دولت پاکستان آئی ایم ایف کے قابو میں آجائے ، اسے تبدیلی کہتے ہیں ؟ تین سال میں 20 ہزار ارب روپے کا قرض ملک پر چڑھادیاگیا، یہ ہے تبدیلی ؟ 71 سال میں جو مجموعی قرض لیاگیا، پی ٹی آئی نے 49 مہینوں میں اس کا 69 فیصد لے لیا، یہ ہے تبدیلی؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے