English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

محمد رضوان نے ریکارڈز کی ہیٹ ٹرک کر لی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان اپنی بہترین فارم کے سبب اس سال بیٹنگ میں سب سے آگے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی میں انہوں نے متعدد ریکارڈز اپنے نام کر لیے۔محمد رضوان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں کریئر کی 12ویں ففٹی بنائی۔ اس طرح اس سال ان کی ففٹیز کی تعداد 11ہو گئی جو سب سے زیادہ ہے۔ یہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ان کے کریئر کی پہلی ٹی ٹوئنٹی ففٹی تھی۔محمد رضوان نے 2021 میں 24اننگز کھیلیں جس میں 1201اسکور بنائے، ان کی ایوریج 75.06رہی جبکہ محمد رضوان کا سٹرائیک ریٹ 132.26رہا۔پاکستان بلے باز اس سال ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ 11 نصف سنچریاں بنائیں، محمد رضوان نے سال میں سب ٹی ٹوئنٹی میں 100چوکے لگانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔اس سے پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کیلنڈر ایئر میں 1000رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے